دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ کا افتتاح ہو گیا

191

چین میں دنیا کی سب سے بڑی وائرلیس ٹیلی اسکوپ “فاسٹ” کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسیادارے کے مطابق  مذکورہ ٹیلی اسکوپ کی چوڑائی 500 میٹر ہے جو فٹبال کے 30 گراؤنڈ کے برابر ہےجسے  خلائی تحقیق اور زمین سے باہر زندگی کی تلاش کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

خبر کے مطابق ٹیلی اسکوپ 2016 میں مکمل کر لی گئی تھی جس کے بعد چار سال کے دوران اس کی تجرباتی جانچ اور مرمت کا عمل جاری رہا جسے اب چین کے جنوب مغربی صوبے قویچو میں ایک پہاڑ پر نصب کیا گیا ہے۔