سپر کمپائونڈ پر 15 جنوری کو مظاہرہ ہوگا

100

پاکستان مزدور اتحاد ٹریڈ یونین فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عبدالستار نیازی نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپر کمپائونڈ میں لاقانونیت کا راج قائم ہے۔ سپر کمپائونڈ ایک خطرناک کیمیکل ادارہ ہے۔ جہاں سیفٹی کا کوئی نظام نہیں۔ نام نہاد ٹھیکیدار کے ذریعے کارکنان سے کام بغیر سیفٹی سے لیا جاتا ہے۔ کارکنان اگر سیفٹی آلات کا مطالبہ کریں تو پولیس کارروائی کی دھمکی دی
جاتی ہے۔ فیکٹری میں کینٹین کا کوئی نظام نہیں۔ خطرناک کیمیکل کے باوجود فیکٹری ایمرجنسی کے لیے کوئی ایمبولینس موجود نہیں۔ کارکنان کو اپنا قانونی حق مانگنے کی پاداش میں دھمکیاں دینا انتظامیہ کا معمول بن چکا ہے۔ سپر کمپائونڈ میں کارکنان سے ظلم پر لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں مزدوروں میں ایک اشتعال پایا جاتا ہے۔ لانڈھی کورنگی کے مزدور رہنمائوں نے فیڈریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ 15 جنوری 3 بجے سپر کمپائونڈ پر مظاہرہ کیا جائے۔