خالد خان NLFکراچی کے صدرمنتخب

95

نیشنل لیبر فیڈریشن کی مجلس مشاورت کا اہم اجلاس صدر عبدالسلام کی صدرات میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نئے سیشن کے لیے خالد خان کو این ایل ایف کراچی کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر خالد خان نے این ایل ایف کراچی کے صدر کا حلف بھی اٹھایا۔ اجلاس میں خصوصی طور پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اور شعبہ محنت کے نگراں ڈاکٹر اسامہ بن رضی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع
پر گفتگو کرتے ہوئے خالد خان نے کہا کہ کراچی محنت کشوں کا شہر ہے ۔این ایل ایف کراچی کے تمام صنعتی علاقوں میں بھرپور طریقے سے کام کرے گی اور ہم محنت کشوں کے حقوق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ بن رضی نے کہا کہ محنت کش ایک بہت بڑی قوت ہیں ۔پاکستان میں تبدیلی محنت کشوں کے ذریعے ہی آئے گی۔جماعت اسلامی محنت کشوں کی پشت بان ہے اور ہم محنت کشوں کو منظم اور متحرک کریں گے۔