جرمنی کاعراق سےفوج نکالنے کا فیصلہ

307

جرمنی نے عراق میں تربیت کے لیے موجود اپنے فوجیوں کو اردن اور کویت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جرمنی کی جانب سے عراق سے فوجیوں کو  نکالنے کا فیصلہ امریکی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔

جرمنی کی وزیر دفاع آنے گرَیٹ کرامپ کارین باؤر اور وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ارکان پارلیمنٹ کو ارسال کردہ خط میں بتایا کہ عراق کے شہربغداد اور تاجی میں عراقی فوجی اڈوں پر موجود جرمن فورسز کو عارضی طور پر اردن اور کویت منتقل کیا جائے گا  جنہیں تربیتی مشقوں کے آغاز پر دوبارہ عراق بھیجا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ جرمنی کے قریبا 120 فوجی امداد اور تربیت کے بین الاقوامی مشن کے سلسلے میں اس وقت عراق میں موجود ہیں ۔