عقیدہ ختم نبوت کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، مفتی طاہر مکی

469

ٹنڈو آدم (پ ر) عقیدہ ختم نبوت کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ،مسلمان بھرپور طرح سے تیار ہیں، پاک فوج سے قادیانیوں کو نکالا جائے، ملک کو قادیانی لابی نقصان پہنچا رہی ہے، کرتار پور راہداری بند کی جائے۔ قادیانیوں کو موجودہ حکومت نے فائدہ اور تحفظ دونوں فراہم کیے ہیں۔ تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان اور شبان ختم نبوت سندھ کی جانب سے عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت سیمینار سے خطاب میں مفتی محمد طاہر مکی، مولانا محفوظ الرحمن شمس، قاری محمد عارف، شبان ختم نبوت سندھ کے رہنمائوں حافظ میر اسامہ سموں، حافظ عبدالرحمن الحذیفی، حافظ محمد ایمان سموں ودیگر نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے، اس پر ہر قسم کی قربانی دیں گے، مسلمان ہر طریقے سے قربانی دینے کو تیار ہیں۔ مفتی طاہر مکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قادیانی جہاد کے منکر ہیں اور پاک فوج کا موٹو ’’جہاد‘‘ ہے، پاک بھارت جنگ میں پاک فوج میں شامل قادیانی قطعی طور پر پاکستان کا ساتھ نہیں دیں گے، اس لیے ہمارا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھرپور مطالبہ ہے کہ قادیانیوں کو پاک فوج سے نکالا جائے، ان کی جگہ مسلمان اور سچے کھرے پاکستانی بھرتی کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی بیورو کریسی میں قادیانیوں کی موجودگی بھی ہمارے ملک کے لیے خطرناک ہے۔ رہنمائوں نے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت کھلے عام قادیانیوں کو تحفظ اور فائدہ دونوں فراہم کیے جارہی ہے جو کہ اس کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ موجودہ حکومت قادیانیت نوازی ترک کردے، کرتار پور راہداری کھول کر نیازی حکومت سے سکھوں سے زیادہ قادیانیوں کو فائدہ دیا ہے، اسے بند کیا جائے، اسی راستے سے قادیانی آکر ہمارے ملک کے حالات خراب کریں گے۔ مفتی طاہر مکی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں سوشل میڈیا وٖغیرہ پر توہین رسالت کی روک تھام کے لیے قرار داد کا خیر مقدم اور بھرپور حمایت بھی کرتے لیکن پی ٹی آئی والوں کو علم ہونا چاہیے کہ توہین رسالت صرف سوشل میڈیا وغیرہ پر ہی نہیں آپ کے گھر پاکستان میں بھی قادیانی کررہے ہیں، اس کے لیے بھی کچھ کریں۔ سیمینار میں معروف عالم دین مولانا فدا الرحمن درخواستی کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔