سعودی صحافی کے قتل کے جرم میں 8 افراد کو سزا سنادی گئی

175

ریاض:سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث   گیارہ افراد میں سےپانچ افراد کو عدالت نے  سزائے موت  کا حکم جاری کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں  ادارے کے مطابق  سعوی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث  پانچ افراد کو عدالت نے  سزائے موت  کا حکم جاری کردیا جبکہ  تین افراد کو چوبیس سال قید کی سزا سنادی ہے گئی ہے۔

سعودی ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر اور ترجمان شالان الشالان نے مقدمے میں فیصلے کو پڑھتے ہوئے کہا کہ عدات نے 11 افراد میں پانچ کو سزائے موت دینے کا حکم سنایا ہے اور تین کو چوبیس سال کے لیے جیل میں قیدکرنے کا حکم دیا ہے جبکہ  تین افراد کے خلاف الزامات ثابت  نہ ہونے پر انہیں  بری کردیا  گیاہے۔بری ہونے والے ان افراد میں ولی عہد شہزادے  کے قریبی ساتھی پر بھی  سحافی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام  تھا مگرجرم  ثابت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بری کردیا گیا۔

یاد رہے کہ سعودی صحافی  جمال خا شقجی کو 2 اکتوبر 2018 کو استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں جاتے ہوئے دکھا گیا تھا جس کے بعد سے وہ لا پتہ تھے انکی گمشدگی کے چند دن بعد  ترکی نےموقف اختیا رکیا کہ  خاشقجی کو قتل کیا جاچکا ہے۔

واضح  رہے کہ اسکے  چند روز بعد ہی برطانوی میڈیا  نے ایک رپورٹس میں کہا کہ استنبول میں واقعہ سعودی قونصلر جنرل  محمد العتیبی کے گھر مین موجود  باغ میں سعودی ص جمال خشوگی کی باقیات  دفن کی  گئی تھی جبکہ برطانوی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کے جسم کو کاٹا گیا ہے اور ان کا چہرہ مسخ کیا گیا ہے ۔