افغانستان: جنازے کے دوران بم حملہ، تین افراد جاں بحق

183

مشرقی افغانستان کے صوبے لغمان میں جنازے کے دوران بم حملے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔

گورنر لغمان کے ترجمان اسداللہ دولت زئے  کے مطابق بم حملہ تحصیل دولت شاہ میں صوبے کی ایک ممتاز  شخصیت کے جنازے کے دوران ہوا جس کے نتیجے میں تین شہری جاں بحق اور افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ترجمان کے مطابق بم جائے وقوعہ پر پہلے سے نصب کیا  گیا تھا۔