فرانس : چودہ روز سے جاری ہڑتال سے نظام زندگی متاثر

218

فرانس میں صدرامانویل ماکروں کی طرف سے  پینشن کے نظام میں اصلاحات کے خلاف جاری ہڑتال کو چودہ روز گزرگئے ۔

مختلف ٹریڈ یونینوں کی جانب سے جاری ہڑتال کے باعث فرانس میں نظام زندگی بری  طرح متاثر ہے اور زمینی و فضائی آمدورفت  کا نظام بیٹھ گیا ہے ۔فرانسیسی ریل کمپنی کے مطابق ہڑتال کے دوران ریلوے کا تین چوتھائی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جب کہ ہوائی اڈوں پر عملے کے احتجاج کے باعث کئی پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

ٹریڈ یونینوں فرانسیسی صدر کے پینشن پروگرام میں اصلاحات کے خلاف اپنی ملک گیر ہڑتالیں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔فرانسیسی حکومت نے ہڑتالیوں  کے مطالبےپر  پینشن نظام میں سے چند اصلاحات واپس لے چکی ہے تاہم ہڑتالی کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ اصلاحات کا پورا پروگرام منسوخ کیا جائے ۔