مالی بحران کے باوجود اعلیٰ گریڈ کی مزید اسامیاں تخلیق کرنے کی کوشش

153

کراچی(رپورٹ : محمد انور)حکومت سندھ من پسند افسران کو نوازنے کے لیے بلا ضرورت گریڈ 17 ، 18 اور 19 کی نئی اسامیاں تخلیق کررہی ہے۔قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کے بعض افسران مالی بحران کے باوجود محکمہ سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن اور فنانس کے مختلف شعبوں میں اعلیٰ گریڈ کی مزید نصف درجن اسامیاں تخلیق کرکے مالی بوجھ بڑھانے کی کوشش میں مصروف ہوگئے ہیں۔ حال  ہی میں میونسپل ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ڈائریکٹر اور اس کے ماتحت ڈپٹی ڈائریکٹرز و سپرنٹنڈنٹ کی نئی اسامیاں تخلیق کرنے کے لیے حکام کو تجاویز بجھوائی ہیں۔اسی طرح محکمہ فنانس اور ایس اینڈ جی ڈی کے بعض شعبوں میں بلا ضرورت نئی اسامیاں تخلیق کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم تاحال اس کی منظوری نہیں مل سکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آر آئی کی کلفٹن میں واقع عمارت پر اسپیشل کورٹس ہونے کی وجہ سے یہاں تربیتی کلاسز بھی نہیں ہورہی ہیں بلکہ میونسپل ٹریننگ سے متعلق تمام امور معطل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے ایم ٹی ار آئی کی مذکورہ عمارت خالی کرانے کے لیے حکام کو خط لکھ دیا ہے۔
اسامیاں تخلیق