چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفیٰ

289

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کےچیف ایگزیکٹو وسیم خان بطور چیئرمین کرکٹ کمیٹی سے دستبردار ہو گئے۔

تفصیلات   کے مطابق چیئرمین پی بی بی احسان مانی نے وسیم خان کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کرکٹ کمیٹی سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین سابق کرکٹر ہو گا اور یہ کمیٹی آزاد ہوگی اور اس کی الگ اہمیت ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی کے چیئرمین کا اعلان جنوری میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر اور ہیڈ کوچ محسن خان کے جانے کے بعد وسیم خان نے عارضی طور پر کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کی ذمہ داری نبھائی۔

دوسری جانب ڈائریکٹر اکیڈمیزپی سی بی مڈثر نذر نے معاہدے میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جو آئندہ سال مئی میں ختم ہوگا۔