صرافہ مارکیٹوں میں فی سوناتولہ 450روپے سستاہوگیا

28

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں10ڈالرکی کمی، جس کے نتیجے میں صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی سوناتولہ 450روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں10ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1469ڈالرسے گھٹ کر1459ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں450روپے اور10گرام قیمت میں386روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت86150روپے سے گھٹ کر85700روپے اوردس گرام سونے کی قیمت73860روپے سے گھٹ کر73474روپے ہوگئی۔پیرکو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔