این ڈی سی ٹیک اور ٹمی نوس کے اشتراک سے بینک آف دی فیوچر کا انعقاد

118

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی معروف مالیاتی ٹیکنالوجی فرم نیشنل ڈیٹا کنسلٹنٹاین ڈی سی ٹیک اور سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں واقع دنیا کی سرفہرست بینکاری سافٹ ویئر کمپنی ٹمی نوس (TEMENOS) نے مشترکہ طور پر 9ویں سالانہ ’بینک آف دی فیوچر‘ فورم 2019کا انعقاد کراچی میں کیا۔ رواں سال تقریباً 20سے زائد بینکوں سے 150سینئر بینکنگ نمائندوں اور اعلی عہدیداروں نے اس فورم میں شرکت کی۔یہ ایونٹ عالمی طرز عمل کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے اور پاکستان کے معروف بین الاقوامی فن ٹیکس اور مالیاتی اداروں کے مابین کاروباری تعلقات کو فروغ و تقویت دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کردار ادا کرتا ہے۔ تقریب میں مقررین نے ڈیجیٹل بینکنگ کے مستقبل کی تبدیلی، ڈیجیٹل بینک میں منتقلی کے سفر کو تیز کرنے کی حکمت عملی شیئر کی اور بتایا کہ کیسے مستقبل کے بینک تیارہوں کہ وہ ریگولیٹری فریم ورک اور معیاری عمل اور طریقہ کار کی تعمیل کریں ۔رواں سال تقریب میں ٹمی نوس (TEMENOS)کی کوینی (Kony)کو حال ہی میں حاصل کی گئی امریکا کی نمبر 1ڈیجیٹل بینکاری ساس (Saas)کمپنی پر بھی روشنی ڈالی۔ٹمی نوس (TEMENOS)کے چیف انٹر پرائز آرکیٹیکٹ جان سلیسنگر(John Schlesinger)نے شرکاء کو مستقبل کے فن تعمیر کے لیے تیاری،بینکوں کے لیے ایک بنیادی تبدیلی ہوگی اور منافع بخش نمو اور بہتر کارکردگی کے بڑے پیمانے پر مواقع سے مستفید ہونے کی معلومات فراہم کیں۔این ڈی سی ٹیککے چیئرمین بہرام احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فورم میں بینکوں کے سربراہوں اور عالمی ٹیکنالوجی کے ماہرین کے ایسے پر وقار گروپ کی شرکت پر خوش ہیں، اس سے بینکوں کوحاصل ہونے والی اہمیت ظاہر ہوتی ہے ۔اس موقع پر این ڈی سی ٹیککی صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر عمارہ مسعود کا کہنا تھا کہ ہماری کمپنی کاگزشتہ 19سالوں سے عالمی شراکت دار ٹمی نوس TEMENOSاور دیگر بین الاقوامی فن ٹیکس EFSٹیکنالوجی، ابریس، HIDگلوبل اور ویلی ڈیٹا کے ذریعہ بہترین طریقہ کار اور ایجادات سے بینکاری میں حقیقی تبدیلی لانے میں اہم حصہ ہے۔ ہمارا ہنر اب پاکستان میں غیر منطقی مارکیٹ میں بہت مؤثر انداز میں نمایاں حصہ لے رہا ہے۔ این ڈی سی ٹیکمشرق وسطی اور افریقا کے منیجنگ ڈائریکٹر جین پال مرگئی (Jean Paul Mergeai)نے کہا کہ پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا 9واں سالانہ پروگرام ہے، میں اور میری ٹیم ہمیشہ ہمارے شراکت دار NDC TECHکے ساتھ کراچی میں منعقدہ بینک آف دی فیوچر فورم میں شامل ہونا اعزاز سمجھتے ہیں۔ 2019کے فورم میں ایک بار پھر ٹمی نوس TEMENOSکی جانب سے موجود پاکستانی صارفین اور وہ جن کے ساتھ تاحال کام نہیں کیاان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ ایک مثالی موقع ہے۔2000سے NDC TECHکے اشتراک سے ٹمی نوس TEMENOSپاکستانی مارکیٹ میں مستقل طور پر اپنی موجودگی میں اضافہ کر رہا ہے اور اس تقریب میں نہ صرف خطہ بلکہ دنیا بھر سے 15سے زائد TEMENOSماہرین کی موجودگی اس ملک کے ساتھ ہماری مسلسل وابستگی کا ظاہر کرتی ہے۔ رواں سال تقریب میں ہمیں موقع ملا کہ اگست میں کوینی (Kony)کے حصول سے مکمل طور پر انفینٹی ڈیجیٹل آفر کو متعارف کرانے کا موقع فراہم ہوا، جو واقعی مستقبل کی بہترین ڈیجیٹل بینکنگ سلوشنز ہیں۔