کمرہ عدالت میں مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں

540

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں لیگی کارکنوں نے ان کے ساتھ کمرہ عدالت میں سیلفیاں بنائیں جس پر جج برہم ہوگئے۔

نیب نے مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت میں جج جواد الحسن کے سامنے پیش کیا گیا۔ کیس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود لیگی کارکنوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنانا شروع کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو بنانے پر مریم نواز طیش میں آگئیں

کارکنوں کے اس عمل پر جج جواد الحسن نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور تمام لوگوں کو موبائل فونز بند کرنے کا حکم دیا۔

بعدازاں عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روزکی توسیع کرتے ہوئے انہیں 23 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔