ویڈیو بنانے پر مریم نواز طیش میں آگئیں

1514

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز موبائل فوٹیج بنانے پر غصہ میں آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شوگر ملز کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے مریم نواز کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ایک شخص نے ان کی ویڈیو بنانا چاہی۔

کمرہ عدالت میں موجود ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ویڈیو بنانے والے شخص کا موبائل چھین لیا۔

مریم نواز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس شخص سے پوچھا کہ: “تم کون ہو اور کیوں کٹہرے میں میری ویڈیو بنا رہے ہو؟”

بعدازیں لیگی وکلا نے فوٹیج بنانے والے شخص کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔