قونصلر جنرل تھائی لینڈ کا ’’لی مینڈوزا فیکٹری‘‘کا دورہ

108

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قونصلر جنرل تھائی لینڈ Thatree Chaubachata،ڈپٹی قونصلر جنرل Apipan Scheecharoen،اور پروٹوکول آفیسر مبین اے انصاری کا ’’لی مینڈوزا فیکٹری‘‘کا دورہ کیا اور فیکٹری کے مختلف حصوں میں جا کر پروڈکشن ،پیکنگ کا جائزہ لیا اور کوالٹی کو سراہا ۔اس موقع پر قونصلر جنرل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی اور تمام ملازمین کی کاوشوں کو سراہا اور خاص طور پر چیف آپریٹنگ آفیسر خرم خلیل نینی تال والا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کام اور کوالٹی کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان میں اتنا منظم اور کوالٹی کا کام ہو رہاہے انہوں نے خرم صاحب کو مبارکباد دی ۔ خرم خلیل نینی تال والانے ان کے آنے کا شکریہ ادا کیا اور ان کو اپنی جانب سے تحائف اور سووینئرپیش کیے۔