خام تیل کی قیمت میں کمی

313
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل نرخ فی بیرل 58 ڈالر 71 سینٹ کی سطح پر آگئے۔

خام تیل کی خرید و فروخت سے متعلق ویب سائٹ آئل پرائس ڈاٹ کام کے مطابق آج کاروبار کے دوران لندن برینٹ کے نرخ میں ایک ڈالر اضافے کے بعد نرخ  58.71 ڈالر پر پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر ڈرون حملوں کے باعث تیل کی فراہمی متاثر ہونے سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا تاہم سعودی تنصیبات کی بحالی کے باعث کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

گزشتہ ماہ 22 ستمبر کو بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کے نرخ 67.68 ڈالر تک پہنچ گئے تھے، تاہم گزشتہ 10 روز کے دوران تیل کی قیمتوں میں 9 ڈالر فی بیرل کی کمی کے بعد آج لندن برینٹ کروڈ آئل کے سودے 58 ڈالر 71 سینٹ میں ہوئے۔