سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان

115

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کاروباری ہفتے کے آغاز پرملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میں 15ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے فی اونس سونے کی قیمت 1504ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہو کر87ہزار روپے اور دس گرام سونا 600 روپے مہنگا ہو کر74ہزار760روپے کا ہو گیا۔