پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،591.78 پوائنٹس کا اضافہ

122

کراچی ( بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید591.78پوائنٹس اضافے سے31546.61پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 72.77 فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 83 ارب 69کروڑ41 لاکھ روپے بڑھ گئے اور کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 86.47فیصدزائد رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس کی31ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 31841 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس591.78پوائنٹس اضافے سے31546.61پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس314.95پوائنٹس اضافے سے14915.86پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 1019.22پوائنٹس اضافے سے 49462.26 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 591.78 پوائنٹس اضافے سے 23050.83پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر360کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے262کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،79کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں83ارب69کروڑ41 لاکھ روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 63 کھرب 23 ارب 5 کروڑ روپے ہوگئی گزشتہ روزمجموعی طور پر 18 کروڑ 58 لاکھ 42 ہزارشیئرزکاکاروبارہواجو بدھ کی نسبت 8 کروڑ 61 لاکھ80ہزارشیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 130.36 روپے رہی۔