امریکی ڈالرکی قیمت میں12پیسے کی کمی

112

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.27روپے سے گھٹ کر 156.15 روپے اورقیمت فروخت 156.37 روپے سے گھٹ کر 156.25 روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں20پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156.20روپے سے گھٹ کر156روپے اور قیمت فروخت 156.70 روپے سے گھٹ کر 156.50روپے ہو گئی دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 171.50 روپے اور قیمت فروخت 173.50 روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قدر میںایک روپے کی کمی ہوئی جس سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 192.50 روپے سے گھٹ کر191.50روپے اور قیمت فروخت194.50روپے سے گھٹ کر 193.50 روپے ہوگئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 41.50روپے سے گھٹ کر41.40روپے اور قیمت فروخت 41.80 روپے سے گھٹ کر 41.70روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42.50 روپے سے گھٹ کر 42.40روپے اور قیمت فروخت 42.80 روپے سے گھٹ کر 42.70 روپے ہوگئی۔ چینی یو آن کی قیمت خرید 22.50 روپے اور قیمت فروخت 23.80 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔