سندھ پولیس کو مانیٹر کرنے کیلیے صوبائی پبلک سیفٹی کمیشن کا قیام

112

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ داخلہ سندھ نے 1861 کے پولیس ایکٹ میں ترمیم کے بعد نئے پولیس ایکٹ 2019ء کے تحت سندھ پولیس کو مانیٹر کرنے کے لیے 13 رکنی صوبائی پبلک سیفٹی کمیشن کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کمیشن کے چیئرمین ہوں گے۔ سیکرٹری داخلہ سندھ کبیر قاضی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی پبلک سیفٹی کمیشن کے لیے ارکان سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن اور امداد پتافی سمیت دیگر کا تقرر کیا گیا ہے جبکہ صوبائی وزیر داخلہ سندھ صوبائی پبلک سیفٹی کمیشن کے چیئرمین ہوںگے۔ حکومت سندھ نے صوبائی پبلک سیفٹی کمیشن میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی نمائندگی دی ہے۔ سندھ حکومت نے پبلک سیفٹی کمیشن اورپولیس کمپلین کمیشن قائم کردیا،13رکنی کمیشن کمیشن پولیس ایکٹ 2019ء کے تحت قائم کیاگیاہے، 13رکنی کمیشن میں 6اراکین سندھ اسمبلی بھی شامل ہیں۔ سندھ میں وزارت داخلہ کا قلمدان وزیراعلیٰ سندھ کے پاس ہونے کی وجہ سے وہ صوبائی پبلک سیفٹی کمیشن کے سربراہ ہوںگے۔