آصف علی کو پری سیزن کیمپ سے چھٹی مل گئی

428

کراچی: قومی کرکٹر آصف علی کو  پی سی بی کے پری سیزن کیمپ سے چھٹی مل گئی۔

آصف  علی کیربیئن پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کے لئے آج ویسٹ انڈیز کے لئے روانہ ہونا ہے جس کے باعث انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پری سیزن کیمپ سے چھٹی کیلئے درخواست کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پری سیزن کیمپ سے 10 ستمبر تک کیلئے ریلیز کردیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان سمیت پانچ دیگر کھلاڑیوں کو سی پی ایل کیلئے  اجازت پہلے ہی دے چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیربیئن لیگ کا حصہ بننے والے دیگر پلیئرز کے این او سی کا معاملہ بھی چند دنوں میں حل ہونے کا امکان ہے۔