کشمیریوں پر بھارت مظالم کیخلاف کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی کا احتجاج

282

کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں سے بھارتی جارحیت کے خلاف دوپہر 12 بجے ای پی زیڈ اے کے سینئر افسران اور ملازمین نے بھرپور احتجاجی مظاہرہ اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

اس موقع پر بھارتی حکومت اور فوج کے خلاف شدید غم وغصہ دیکھنے میں آیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ احتجاجی مظاہرے سے اعلیٰ افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام کیلئے ہم خون کا آخری قطرہ قربان کرنے اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ہمہ وقت تیار ہیں۔

 مظاہرے میں صنعتی یونٹس کے مالکان سمیت ورکرز نے بھی بھرپور شرکت کی۔ بعد ازاں مظلوم کشمیری عوام کیلئے بھارتی جارحیت سے آزادی کیلئے اجتماعی دعا بھی کرائی گئی۔