اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی

134

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں3پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.70روپے سے کم ہو کر158.67روپے اور قیمت فروخت 158.80روپے سے کم ہو کر158.77روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 158.50روپے اور قیمت فروخت159روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید174.50روپے سے کم ہو کر173.50روپے اور قیمت فروخت176.50روپے سے کم ہو کر175.50روپے ہو گئی۔