مرکنٹائل ایکس چینج میں 5.8ارب روپے کے سودے

116

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روزپی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,082 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 5.8ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 7,618 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.709 ارب روپے تھی جبکہ ڈی جے کے سودوں کی مالیت 771.536 ملین روپے, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 650.106 ملین روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 501.904 ملین روپے, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 445.538 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 398.972 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 186.622 ملین روپے رہی۔