کچرا صاف نہ کیا گیا تو تمام تاجر برادری احتجاج کرے گی،جمیل پراچہ

117

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی خون کے آنسو رو رہا ہے گندگی کے ڈھیر آلائش گندہ پانی کراچی کی سڑکوں زینت بنا ہوا ہے۔جمیل پراچہ چیئرمین سندھ تاجر اتحادسندھ گورنمنٹ اور لوکل گورنمنٹ کہاں غائب ہے جب کراچی میں بسنے والے لوگ جب ہسپتالوں میں جمع ہو جائیں گے تب وزیر بلدیہ اور میئر کراچی کام کریں گے اگر 72 گھنٹے میں کراچی سے کچرا صاف نہ کیا گیا تو تمام تاجر برادری احتجاج کرے گی آخر کب تک کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جائے گا آج ہمیں احساس ہوتا ہے کے ہم کراچی میں پیدا ہی کیوں ہوئے اگر وزیر بلدیہ اور میئر کراچی صفائی کا نظام نہ سنبھال سکے تو کراچی پہ بوجھ نہ بنے رہے اور اپنے استعفی دے دیں ہر گلی ہر محلے سے تعفن اٹھ رہا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کی رسہ کشی میں کراچی کے لوگ نقصان اٹھا رہے ہیں تمام سیاسی پارٹیاں اس جنگ کو چھوڑ کر شہر کی صفائی کے کام پر توجہ دیں تاکہ کراچی میں بسنے والے لوگوں کی جانیں بچائی جا سکے ۔