حکومت نے ڈالر سرٹیفکیٹس متعارف کرانے کی تیاری کر لی

211

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت نے ڈالر سرٹیفکیٹس متعارف کرانے کی تیاری کر لی ہے جن میں سرمایہ کاری روپے میں ہو گی اور منافع ہر 6ماہ بعد دیا جائے گا۔ ان سرٹیفیکیٹس کے ذریعے حکومت کو ڈالر کی خریدوفروخت میں کمی آنے کی توقع ہے۔ڈالر کے خریداروں کے لیے بڑی خبر، حکومت کی ڈالر سرٹیفکیٹس متعارف کرانے کی تیاری، سرٹیفیکٹس کی فروخت اس دن کے ایکسچینج ریٹ پر ہوگی اور منافع بھی ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کے حساب سے دیا جائے گا۔ اس سرٹیفیکٹ کی معیاد تین، پانچ اور سات برس رکھی گئی ہے۔ڈالر سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری مقامی کرنسی روپے میں ہی ہو گی البتہ سرٹیفیکٹ فروخت ڈالر کے ریٹ کے حساب سے ہو گا، اس پر منافع ہر چھ ماہ بعد دیا جائے گا۔ ان سرٹیفیکٹس پر سالانہ 3 فیصد تک دیے جانے کا امکان ہے جبکہ ماہرین کے مطابق اس طریقے سے ڈالر کی خرید و فروخت میں کمی آنے کی توقع ہے۔