کپاس کے زیر کاشت رقبے میں 14فیصد سے زائد کا اضافہ

132

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کپاس کے زیر کاشت رقبے میں رواں سیزن 2019-20کے دوران 14.3فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق رواں سیزن میں 69 ملین ایکڑ رقبے پر کپاس کاشت کی گئی ہے جبکہ گزشتہ سیزن 2018-19کے دوران 67.01ملین ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کی گئی تھی، اس طرح گزشتہ سیزن 2018-19 کے مقابلہ میں رواں سیزن 2019-20 کے دوران کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں 14فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سیزن کے لئے کپاس کی کاشت کا ہدف 71.54ملین ایکڑ مقرر کیا گیا تھا۔