سونے کی فی تولہ قیمت میں1000روپے کمی

114

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں16ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1498ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کمی سے 88000،دس گرام سونے کی قیمت 865 روپے کمی سے 75439 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1120 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ۔