مالیاتی ادارے،ا سٹاک مارکیٹ تعطیلات کے بعد آج کھل جائیں گے

189

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ا سٹیٹ بینک آف پاکستان،ا سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان، تمام شیڈولڈبینک، مالیاتی ادارے،ا سٹاک ایکس چینجز 6 روزہ تعطیلات کے بعد آج جمعہ کے روز سے دوبارہ اپنے کاروباری امور کا آغاز کریں گی۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے 12 اگست بروز پیر سے 15 اگست بروز جمعرات تک عید الا ضحی کی 4 تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل 10 اگست بروز ہفتہ اور 11 اگست بروز اتوار کو مالیاتی اداروں میں ہفتہ وار تعطیلات تھیں اس طرح 6 روزہ تعطیلات کے بعد آج سے تمام بینک، مالیاتی ادارے، اسٹاک ایکس چینجز دوبارہ اپنے کاروباری امور کا آغاز کریں گی۔ دوسری جانب آج طویل تعطیلات کے بعد مالیاتی ادارے کھلنے پر بینکوں میں شدید رش کا بھی امکان ہے۔