آن لائن تخلیقی برادری کے قیام کے لیے پر عزم ہیں

174

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹک ٹاک سنہ 2016ء میں قائم ہوا۔ اس وقت سے ٹک ٹک چلتے پھرتے مختصر دورانیے کی ویڈیوز بنانے اور انھیں شیئر کرنے کا پلیٹ فارم ہے اوراب یہ 150سے زائد مارکیٹوں اور 75 زبانوں میں دستیاب ہے۔مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے ذریعے تفریح اور تخلیقی اظہاریوں کے پلیٹ فارم کے طور پر ٹک ٹاک پاکستان میں انتہائی مقبول ایپ ہے۔ یہ ہر شخص کو براہ راست اُس کے اسمارٹ فون سے تخلیق کار بنے کے قابل بناتا ہے اور اپنے استعمال کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے ذریعے ایک ایسی برادری کے تشکیل کے لیے پرعزم ہے جہاں لوگ روزانہ کے لمحات پر مبنی اپنی ویڈیوز کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیت شیئر کرتے ہیں۔ٹک ٹاک استعمال کرنے والے جہاں مواد تخلیق کر نے کے عمل سے لطف اندوز ہوتے ہیں وہیں اس کے ساتھ اُن پر ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ ا اس پلیٹ فارم کوستعمال کرنے والوں کے لیے محفوظ بنائیں۔ٹک ٹاک پاکستان کے منفرد ماحول کو سراہتا ہے اور اس ایپ کا تجربہ مقامی تقاضوں کے مطابق ہے تاکہ یہ مقامی معاشرے کی دلچسپیوں اور رجحانات کو ظاہر کرے۔ ٹک ٹاک مختلف پالیسیوں ، ٹیکنالوجیز اور ماڈریشن کی حکمت عملی پر مشتمل ایک مجموعے پر عمل کرتا ہے تاکہ مسائل پیدا کرنے والے مواد اور اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جا سکے اور مناسب جرمانے عائد کیے جا سکیں۔اس کی متعدد پالیسیاں اور استعمال کرنے والوں کے لیے وسائل عوامی سطح پر دستیاب ہیں اورکمیونٹی رہنما اصولوںپرعمل کیا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ، یہ استعمال کرنے والوں کو متعدد کنٹرولز ، ٹولز اور پرائیویسی سیٹنگز بھی فراہم کرتا ہے۔