ایف35 طیاروں کی فروخت رکوانےمیں اسرائیل کا ہاتھ

587

اسرائیلی ٹی وی نے دعوٰی کیا ہےکہ ترکی کو ایف35طیاروں کی فروخت رکوانےمیں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ ترکی کو ایف35طیاروں کی فروخت کو رکوانےکے لیے اسرائیل نے امریکا پر دباؤ ڈالا ہے جبکہ ٹی وی نےمزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے  خطے میں بالا دستی قائم رکھنے کی خاطر ترکی کو ایف-35 جنگی طیاروں کی فروخت رکوانے  کےلیے امریکہ سے گٹھ جوڑ کیا ۔

دریں اثناء صیحونی حکومت نےامریکہ کےامدادی فنڈز کا استعمال کرتےہوئے 50 عدد ایف 35 طیاروں کی خرید کیلئے امریکی کمپنی لاک پیڈمارٹن سے معاہدہ طے کر لیا ہے ۔ جس کی وصولی سن 2024 تک متوقع ہے۔