شاہد ایوب کا دورہ لاہور

177

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہد ایوب خان نے لاہو ر کا دورہ کیا۔ انہوں نے مرکزی صدر شمس الرحمان سواتی کے ہمراہ این ایل ایف پاکستان کے چیئرمین اور ریلوے پریم یونین سی بی اے کے صدر حافظ سلمان بٹ سے بھی ان گھرپر خصوصی ملاقات کی اور انہیں پریم یونین ریلوے کا چارٹر آف ڈیمانڈپیش کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔ اس کے علاوہ بلدیاتی فیڈریشن کے ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کے کام کا جائزہ، آئندہ کی منصوبہ بندی طے کی گئی اس کے علاوہ جے آئی لیبر کے کام کے بارے میں غور بھی کیا گیا۔ سیکرٹری لیبر پنجاب سے بھی ملاقات کی گئی اور پنجاب میں محنت کشوں کے مسائل اور ان کے ساتھ کی جانیوالی زیادتیوں پربات چیت کی گئی۔اس کے علاوہ شاہد ایوب خان این ایل ایف پاکستان کے مرکز ساندہ روڈ گئے اور وہاں سیکریٹ میں اپنی ذمہ داری ادا کی اور مرکزی صدر کے ساتھ این ایل ایف کی گولڈن گوبلی تقریبات کے علاقہ آئندہ کی سرگرمیوںکے بارے میں مشاورت بھی کی ۔شاہد ایوب ایک ہفتہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی واپس پہنچ گئے ہیں ۔