سی ڈی اے کی غنڈہ گردی کی مزمت کرتے ہیں

151

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ کے سینئیر نائب چئیرمین شاہد زمان شنواری نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے تاجر رہنما جمیل عباسی کو ماراور توڑ پھوڑ کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن کی آڑ میں رشوت ستانی اور عوام کی جائیداد کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ بند کیا جائے ورنہ احتجاج کریں گے۔ شاہد زمان شنواری نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سی ڈی اے میں کالی بھیڑوں کی بہتات ناجائز تجاوزات اور قبضوں کی سب سے بڑی وجہ ہے۔انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے تجاوزات گرانے سے قبل انکی تعمیر میں مدد دینے والے سی ڈی اے افسران کا محاسبہ بھی کیا جائے۔ سی ڈی اے کرپٹ افسران کے لئے سونے کی کان ہے۔ اس ادارے کے اہلکار اپنی قائم کردہ تجاوزات اور غیر قانونی دکانیں گرانے سے گریزاں ہیںجن سے ماہانہ کروڑوں روپے بھتہ کمایا جاتا ہے۔سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران جن تجاوزات کے سرپرستی کر رہے ہیں وہاں ماتحت اہلکاروں کو جانے کی اجازت ہی نہیں ہے۔سرکاری اسپتالوںں کی زمین پر پلازے کھڑے کر دئیے گئے ہیں ، گرین بیلٹس کو کمائی کا زریعہ بنا لیا گیا ہے ، ہوٹل ،نجی کلینکس اور پرائیویٹ اسپتال سرکاری زمین پر قابض ہیں جبکہ پبلک پارکوں کوبا اثر افراد کے پلازوں کی کار پارکنگ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔شاہد زمان شنواری نے اسلام آباد کو کراچی اور لاہور سے گندہ شہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی ڈی اے نے راول ڈیم کو گٹر بنا دیا ہے، کچی آبادیاں قائم کی جا رہی ہیں، سارا شہر کچرے سے اٹا ہوا ہے جبکہ نیو ائیرپورٹ کے پاس غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار ہو گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ بنی گالہ میں رشوت نہ دینے پر شادی ہالوں کو نقصان پہنچانے کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔