پیداواری لاگت میں اضافہ،کارٹن مینوفیکچررزکے ارکان کا اجلاس

429

کراچی ا(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کاروگیٹیڈکارٹن مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن(اے پی سی سی ایم اے)نے ممبران کا ہنگامی اجلاس ہفتہ 27 جولائی کو دوپہر2بجے عائشہ منزل پر واقع بینکوئٹ میں ہوگا۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ سلطان صلاح الدین چشتی،چیئرمین مسرورمرزا اوروائس چیئرمین سیدضیاء الحسن ملکی موجودہ صورتحال میں کاروبار کو درپیش مسائل،وفاقی بجٹ کے بعد مینوفیکچرنگ لاگت میں اضافے پر ممبران کو اعتماد میں لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔اس ضمن میں آل پاکستان کاروگیٹیڈکارٹن مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ سلطان چشتی نے اجلاس کے حوالے سے کہا کہ کارٹن مینوفیکچررز سمیت کاٹیج انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی کاروباری لاگت اور پیچیدہ مسائل نے کاروبار کو جاری رکھنا دشوار بنا دیا ہے اور اسی لئے ایسوسی ایشن کے ممبران سر جوڑ کر بیٹھیں گے اور مشاورت سے آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ اپنے مسائل حکومت تک پہنچا کر انہیں حل کراسکیں۔