مرکنٹائل ایکس چینج میں 9.5ارب روپے کے سودے

177

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,104 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اور کوٹس/ فاریکس کے9.5ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 13,533 رہی۔سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 2.998 ارب روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 2.365 ارب روپے, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.206 ارب روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 945.184 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 729.746 ملین روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 570.489 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 554.580 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 141.781 ملین روپے رہی۔