ریٹیلرز نے4روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کااعلان کردیا

160

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل کمشنرکی یقین دہانی پرایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز نے4روز سے جاری ھڑتال ختم کرنے کااعلان کردیا۔قائم مقام چیئر مین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن علی حیدرنے ا یل پی جی ڈسٹری بیوٹرز، ایکشن کمیٹی اورایڈیشنل کمشنر نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایڈیشنل کمشنرنے محکمہ پولیس کوکریک ڈائون ختم کرنیکاخط ارسال کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد ہم نے چار روز سے جاری ہڑتال ختم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی ریٹیلرزکوسیفٹی قوانین پر عمل درآمدکے لیے 60دن کی مہلت دی گئی ہے۔