اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ محمد عامر اور سید شاہد ہاشمی کا آئرلینڈ کا دورہ

1230

اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ محمد عامر اور معروف اسکالرو جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر سید شاہد ہاشمی نے اسلامک سرکل آف آئرلینڈ کی دعوت پر آئرلینڈ کا ایک روزہ دورہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے سید شاہد ہاشمی نے اس بات پر زور دیا کہ فرائض کی ادائیگی کے ساتھ قرآنِ مجید سے تعلق کو مضبوط کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی آنے والی نسلیں بھی ادائیگیِ نماز کے ساتھ ساتھ قرآنِ مجید کی تعلیمات کو اپنانے کی کوشش کریں۔

سید شاہد ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک بسنے والے مسلمان فروعی اختلافات سے پرہیز کریں اور زیادہ سے زیادہ افراد تک قرآن کی دعوت کو عام کریں۔

اس موقع پر اسلامی جمعیت پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد عامر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے بھی سابقینِ جمعیت نے دعوتِ دین کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔