جعلی اکاؤنٹس کیس:فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع

215

احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق میگا منی لانڈرنگ کیس میں پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں ایک بار پھر توسیع کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو عدالت میں پیش کیا گیا اور ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔پی پی رہنماں کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

دوران سماعت نیب کی جانب سے فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور پی پی رہنما کے ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کردی۔