ایران کا امریکی جاسوسوں کوسزائے موت دینے کا اعلان

270

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے سیکیورٹی اداروں نے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے جاسوسوں کے نیٹ ورک کا پکڑنے کے بعد 17 مشتبہ افراد کو قید کرلیا ہے جن میں سے چند کو سزائے موت بھی سنادی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں کاؤنٹر انٹیلی جنس کے سربراہ نے ایرانی وزارت انٹیلی جنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایرانی سیکیورٹی اداروں نے 18 جولائی کو سی آئی اے کے خفیہ نیٹ ورک کو پکڑا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘گرفتار افراد میں سے چند کو سزائے موت سنادی گئی ہے اور چند طویل مدت کے لیے قید کرلیے گئے ہیں’۔سرکاری نشریاتی ادارے پر نشر ہونے والے وزارت انٹیلی جنس کے بیان کے مطابق ان افراد کو ایرانی کیلنڈر سال جو مارچ کے مہینے میں ختم ہوا، میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ایرانی میڈیا نے تصاویریں شائع کیں جن میں سی آئی اے کے افسران کو دکھایا گیا جو مبینہ طور پر گرفتار جاسوسوں سے رابطے میں تھے۔