سید مودودی کے لٹریچر نے دین کی اصل سے روشناس کرایا‘ حافظ نعیم

121

کراچی(نمائندہ جسارت)اقامت دین کا کام فرض عین ہے۔اسلام کے لئے دنیا میں امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔ مولانا مودودی کا لٹریچر کسی خاص جغرافیہ میں قید نہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت دو روزہ سالانہ ترنیت گاہ برائے ناظمین کے آخری دن خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت 23 تا 24 مارچ جامعہ کراچی میں دو روزہ تربیت گاہ برائے ناظمین کا انعقاد کیا گیا۔ تربیت گاہ کے دوسرے اور آخری روز حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہوئے کہا کہ جس راستے کا ہم نے انتخاب کیا ہے اس میں پریشانیاں آتی ہیں۔اس تحریک میں آنے کا مقصد یہ ہے کہ اللہ کی رضا حاصل کرنے اور اس راہ میں آنے والی پریشانیوں کے لیے خود کو تیار کرلیں ۔سید مودودی کے لٹریچر نے ہمیں دین کی اصل سے روشناس کروایا۔ اقامت دیں کا مطلب یہ ہے کہ زندگی کے تمام شعبوں میں اللہ کی مرضی نافذ کی جائے۔ مولانا مودودی کی فکر نے پوری دنیا میں اسلام کا رجحان پیدا کیا ۔ اسلام کے لیے دنیا میں امکانات پیدا ہورے ہیں ۔یہ بات یاد رکھنے کی ضرور ت ہے کہ اقامت دین کا کام فرض عین ہے ۔ آج مغرب کو سیاسی اسلام سے خطرہ ہے۔ اسلامی تحریکوں کو جیل اور قید خانوں کے ذریعے نہیں روکا جاسکتا۔
حافظ نعیم الرحمن