عدالت نے ملزم عاطف زمان کو سرکاری اسپتال منتقل کرنے سے روکدیا

250

کراچی (نمائندہ جسارت) سٹی کورٹ نے سرمایہ کاری کے نام کروڑوں روپے ہڑپ کرنے والا ملزم عاطف نجی اسپتال کا بل دینے سے قاصر، عدالت نے ملزم عاطف زمان کو نجی اسپتال سے سرکاری اسپتال منتقل کرنے سے روک دیا، اسپتال انتظامیہ نے بل کی عدم ادائیگی پر قاتل عاطف کو اسپتال سے منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ تفتیشی افسر عاطف کو نجی اسپتال سرکاری اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کرنے پہنچا جہاں عدالت نے ملزم عاطف زمان کو نجی اسپتال سے سرکاری اسپتال منتقل
کرنے سے روک دیا،عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم عاطف زمان کو نجی اسپتال سے کہیں اور منتقل کیا گیا تو اسپتال انتظامیہ اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی کریں گے، عدالت نے کیس کے اہم گواہوں کو بھی بیان ریکارڈ کرنے کے لیے جمعہ کو طلب کرلیا۔ دوسری جانب ملزم عاطف زمان کی وکیل منصف جان نے ملزم سے ملاقات کے لیے پھر عدالت سے رجوع کیا ، عدالت کا کہنا تھا کہ پہلے وکالت نامہ پیش کریں پھر آپ کیس کی پیروی کی اجازت دی جائے گی، ہم سمجھتے ہیں پرائیویٹ اسپتال میں ملزم کا بہتر علاج ہورہا ہے ،عاطف کے علاج کا بل بھی تو کوئی ادا کرے، منصف جان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پولیس ہمیں ملزم عاطف سے ملنے نہیں دی رہی ملاقات کرنے دیں بل ادا کرنے والے بہت لوگ موجود ہیں۔
عاطف زمان