شام میں حکومتی اتحاد کی بمباری میں 22 افراد جاں بحق

281

شام میں دو مختلف علاقوں پر اتحادی افواج کی فضائی بمباری کے نتیجے میں مجموعی طور پر 22 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ادلب کے شمالی شمالی علاقوں کے 2 مختلف عوامی مقامات پر بشار الاسد اور ان کی اتحادی افواج نے تابڑ توڑ فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 22 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں 4 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ درجن سے زائد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

شام کے بیشتر علاقوں سے جنگجوؤں کا قبضہ واگزار کرالیا گیا ہے تاہم ادلب کے کچھ علاقوں میں اب بھی شدت پسندوں کا زور ہے، شامی حکومت انہی شدت پسندوں کی آڑ لے کر رہائشی علاقوں پر بھی فضائی حملے کر رہی ہے۔