جماعت اسلامی نے مسائل حل کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے، نعیم الرحمن

246

پاکستان ورکرز و ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام حسب روایت آم پارٹی WE ٹرسٹ کے دفتر میں 13 جولائی کو منعقد ہوئی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی پارٹی ہے جس کا مقصد ملک میں اسلامی نظام زندگی کا غلبہ ہے۔ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی نے دین کو بالادست کرنے کے لیے جماعت اسلامی قائم کی۔ جماعت اسلامی اقامت دین کے لیے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ فرماتا ہے کہ اے لوگو جو ایمان لائے ہو پورے کے پورے اسلام میں داخل ہوجائو۔ جب ہم دین کو غالب کرنے کے لیے کام کریں گے تو مشکلات تو آئیں گی۔ اہل حق اپنا کام کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو کراچی میں 4 لاکھ ووٹ ملے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی بھرپور طریقے سے حصہ لے۔ جماعت اسلامی نے شہریوں کے مسائل پر بھرپور انداز سے آواز بلند کی ہے۔ اس موقع پر WE ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر شفیع ملک نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن واحد مزدور تنظیم ہے جو گولڈن جوبلی تقریبات منعقد کررہی ہے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے دعا کرائی۔ پروگرام میں NLF کے رہنما شاہد ایوب، نظام الدین شاہ، عبدالسلام، امان بادشاہ، محمد زبیر، نیلاٹ کے DG شیخ امتیاز علی، ڈپٹی ڈائریکٹر نور الہادی، سابق DG حاکم علی بخاری، جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے قیصر جمیل، جمعیت الفلاح کے قیصر خان، اٹلس ہنڈا کے سابق
رہنما محمد علی طاہر، وی ٹرسٹ کے ریاض عالم، نسیم احمد، طارق اقبال، احمد خان، تنظیم اساتذہ کے مظہر حسین، شکیل احمد خان، عابد سعید، ڈاکٹر فواد احمد، فارماٹیک کے رہنما امیر روان اور محی الدین، PIA کے رہنما عبیداللہ، خالد سلیم اور حمید خان، پاکستان اسٹیل کے ماجد محمود، ہادی بخش پنہور، محمد شفیق، ارشد صدیقی، ملک محمد جہانگیر، پرویز احمد، غلام سرور کھوسو، FFBL کے سب انجینئر اظہر احمد، پاسلو یونین کے مختار قریشی، سید حسن، سیمنس کے رہنما فہیم صدیقی، عارف حسین، ویلیڈس کے رہنما مسعود اشرف، ریلوے پریم یونین کے رہنما راجہ مناف، محمد دائود، اکرام یوسف، معین الدین، یاسر اعوان، نور الدین جوکھیو، فضل الرحمن، ارشد تنولی، راشد، پیکسار کے کامران علی لیما، طارق منظور، تسلیم احمد اور دیگر نے شرکت کی۔