سونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپے اضافہ

126

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں23ڈالرزکا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت 1416ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی ۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت400روپے اضافے سے 78200 روپے ،دس گرام سونے کی قیمت343روپے اضافے سے 67044روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 910روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔سونے کے بھاؤ میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے منگل کوعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میںفی تولہ سونے کی قیمت800روپے کمی سے 77800 روپے ،دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے کمی سے 66701روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت910روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔