حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز انتخابات کا شیڈول جاری

252

حیدرآباد (کامرس ڈیسک) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل عبدالوحید کے اعلامہ کے مطابق چیمبر کے عہدیداران اور اراکین ایگزیکٹیو کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ جس کی منظوری ایگزیکٹیو کمیٹی کی اسپیشل میٹنگ میں دی گئی اور فرحان اقبال چیئرمین، ڈاکٹر محمد یوسف ممبر اور مسرور اقبال پر مشتمل سہ رُکنی الیکشن کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔