پولیس نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے

144

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے دومختلف کارروائیوں کے دوران فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے پرانی سبزی منڈی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کلاشنکوف، پستول اور دو دستی بم برآمد کر لیے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی ہے، ملزمان فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ادھر کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کر لیا ہے، ملزم نعمان سے 2 ڈیٹو نیٹر، ڈیٹونیٹنگ کارڈ اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے لیے ریکی کی، ملزم فائیو اسٹار چورنگی پر ٹریفک اہل کاروں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل شہر قائد میں فرقہ وارانہ کارروائیوں کی روک تھام کے لیے آئی جی سندھ نے ہدایت جاری کی تھی ۔انہوں نے انٹیلی جنس کو علاقوں کی سطح پر بڑھانے کے بھی احکامات جاری کیے اور ہدایت کی کہ تمام اطلاعات کو بر وقت فالو کیا جائے اور کسی بھی عذر یا پس وپیش سے گریز کیا جائے۔