معروف بزنس مین ندیم خالد پاکستان میں منگولیا کے اعزازی قونصل جنرل مقرر

633

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے معروف بزنس مین ندیم خالد کو پاکستان میں منگولیا کا اعزازی قونصل جنرل مقرر کر دیاگیا ہے۔ندیم خالد ہربیون پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں،ہربیون کمپنی ایشیا، یورپ اور شمالی امریکہ سمیت 25 سے زائد ممالک میں قدرتی ادویات کی تیاری کرتا ہے۔منگولیا کا اعزاز ی قونصل جنرل ندیم خالد نے کہا ہے کہ وہ منگولیا اور پاکستان کے مابین تجارت، ثقافتی تبادلے اور باہمی تعاون کے وسیع مواقع تلاش کرکے دونوں ملکوں میں دوستی اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کی جدوجہد کریں گے۔