بھارتی فضائی روٹس کی بندش میں 12 جولائی تک توسیع

148

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بھارتی فضائی روٹس کی بندش میں 12 جولائی تک توسیع کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاک بھارت کشیدگی کی بناءپر فضائی روٹس کی بندش میں بارہ جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارتی فضائی روٹس کی بندش میں توسیع کا فیصلہ کیا ،27 فروری کو بھارت کی جانب سے فضائی حدود بند کی گئی تھی جبکہ 122 دن گزرنے کے باوجود فضائی حدود نہ کھل سکی۔