مضاربہ کمپنیوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہوگئی

44

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)قومی حصص مارکیٹ میں لسٹڈ مضاربہ، لیزنگ اورانویسٹمنٹ فنانس سروس کمپنیوں کی سال2018 کے دوران آمدنی میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔این بی ایف آئی اینڈ مضاربہ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2018 کے دوران ایک مضاربہ کمپنی کے اضافے سے پی ایس ایکس میں مضاربہ کمپنیوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہوگئی جن کے اداشدہ سرمائے کی مجموعی مالیت 12 ارب7 کروڑ 50 لاکھ سے بڑھ کر 13 ارب 26 کروڑ 80 لاکھ روپے ہو گئی۔2018 میں مضاربہ کمپنیوں کی سرمایہ کاری 3 ارب 35 کروڑ سے گھٹ کر3 ارب 28 کروڑ روپے، آمدنی 7 ارب 2 کروڑ روپے سے بڑھ کر 10 ارب 24 کروڑ روپے رہی۔