ڈگری، شاہی بازار میں تجاوزات کیخلاف کارروائی

93

ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری میں تجاوزات کیخلاف کارروائی، مختار کار ڈگری علی نواز سموں، اسسٹنٹ مختارکار ایاز شالمانی نے شاہی بازار ڈگری میں اینٹی انکروچمنٹ انچارج، ٹائون کمیٹی کے عملے اور پولیس کے ہمراہ شاہی بازار ڈگری میں دکانوں کے باہر رکھے، سامان اور تجاوزات کو ہٹایا گیا۔ اس موقع پر مختار کار ڈگری نے صحافیوں کو بتایا کہ شاہی بازار میں تجاوزات کے باعث خریداری کے لیے آنے والی خواتین اور مرد حضرات کا پیدل چلنا محال ہوگیا ہے۔ جس کی بنا پر تجاوزات کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ واضح ہوکہ شاہی بازار میں دکاندار حضرات نے روزانہ 200 سے 300 روپے کے عوض ناجائز اور غیرقانونی طور پر ٹھیلے کھڑے کر رکھے ہیں۔ جس کی وجہ سے شاہی بازار میں پیدل چلنے والوں کو شدید دشواری ہوتی ہے۔